Print this page

عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ پیش کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی نوعیت کے معاملے میں انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 جولائی کو جواب داخل کرانا ہے، اس لیے کیس سماعت ملتوی کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکلا کے دلائل پرکیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے علاوہ ان کی نااہلی سے متعلق درخواست بھی زیر سماعت ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں