Print this page

انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا،جس میں الیکشن کمیشن ممبران ،سینئر افسران اور محکمہ مردم شماری کے افسران شریک ہوگے۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمیشنر سردار محمد رضا کریں گے اجلاس میں الیکشن کمیشن کو انتخابی حلقہ بندیوں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
سربراہ ادراہ شماریات آصف باجوہ بھی اجلاس کو انتخابی حلقہ بندیوں کے لیے درکار ڈیٹا کی دستیابی اور اعداد و شمار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں