Print this page

وزیر اعظم کے قریبی رشتےدار جے آئی ٹی میں پیش

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر اعظم کے قریبی رشتے دار عزیز طارق شفیع پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبروپیش ہو گئے جبکہ جے آئی ٹی کے پاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے لیے ابھی 8دن باقی رہ گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق طارق شفیع کو دوسری بارطلب کیاگیا ہے وہ اس سے قبل 15مئی کواپنابیان ریکارڈکراچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق شفیع سے حدیبیہ پیپرزملز اور 90کی دہائی میں ہونےوالے کاروباری معاملات پرپوچھ گچھ کی جائے گی۔ادھرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے25جون کوسمن جاری کرتے ہوئے حسن نواز کو3جولائی اور حسین نواز کو4 جولائی کو پیش ہونے کا کہا ہے جبکہ مریم نواز کی 5 جولائی کو پیشی ہوگی،حسین نوازکی یہ چھٹی اورحسن کی تیسری پیشی ہوگی۔
واضح رہے کہ پہلی پیشی کے بعد طارق شفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ جے آئی ٹی نے ان پر شدید دباﺅ ڈالا ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

comments13