×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46
 Print this page

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی اور مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک ایران سرحدی انتظام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کاکردگی کو سراہا اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور یمن سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جواد ظریف نے یمن کے مسئلے میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمن میں نہ تو ایران کی فوج لڑ رہی ہے اور نہ ہی ایران کے ٹینک بم برسا رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں