Print this page

بجلی کی قیمتوں میں 4.43 روپے کی کمی

ایمز ٹی وی (آسلامآباد) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کل سوائے کے الیکٹرک کے تمام تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 43 پیسے کی ریکارڈ کمی کی منظوری دے دی۔

یہ کمی مئی کے مہینے کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے قیمتوں کی صارفین کو منتقلی کے ضمن میں کی گئی ہے۔

اس فیصلے کے نتیجے میں صارفین کو پچیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

لیکن اس سے کمپنیوں کے لیے کیش فلو کے مسائل پیدا ہوں گے، اس لیے کہ انہوں نے فروری کے مہینوں میں ریفرنس پرائس کی بنیاد پر زیادہ قیمتیں وصول کی تھیں، جنہیں اب صارفین کے اگلے مہینے کے بلوں میں دوبارہ ایڈجسٹ کیا جانا ہے۔

قیمتوں میں یہ کمی ایسے گھریلو صارفین پر لاگو نہیں ہوگی، جو ماہانہ پچاس یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ زرعی صارفین کو بھی اس کا فائدہ نہیں پہنچے گا، اس لیے کہ ان سے امدادی شرح سے بل وصول کیے جاتے ہیں۔

بجلی کی شرح میں کمی کا یہ فیصلہ بجلی کی خریداری کے مرکزی ادارے سی پی پی اے کی درخواست پر ایک عوامی سماعت کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت نیپرا کے چیئرمین ریٹائرڈ بریگیڈیئر طارق سدوزئی نے کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں