Print this page

ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور.

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست ایک بار پھر منظور کرلی۔

ججز نظر بندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے اپنے موکل کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر کی کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہے اس لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے کہا کہ پرویز مشرف نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عدم حاضری کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، ہر سماعت کے موقع پر ایک نئی میڈیکل رپورٹ پیش کردی جاتی ہے لہٰذا رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔a

پرنٹ یا ایمیل کریں