جمعرات, 25 اپریل 2024


بائیو میٹرک سم تصدیق کرانے کا وقت ختم

ایمز ٹی وی (آسلام آباد)  موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا وقت گزر گیا، جنہوں نے انگوٹھا لگا کر سم کی تصدیق نہیں کروائی ان کی سم اب بند ہو جائے گی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح ہدایت جاری کی تھیں کہ اب سم تصدیق کرانے کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور تمام غیر تصدیق شدہ سمز بارہ اپریل کی رات بارہ بجے بند کر دی جائیں گی۔

تاہم بلاک کی گئی سمیں متعلقہ کمپنی سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد دوبارہ کھلوائی جا سکتی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اب تک سات کروڑ سے زائد سموں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوچکی ہے، ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ سمز عدم تصدیق کے باعث پہلے ہی بند کی جاچکی ہیں۔

ملک بھر میں تقریبا ساڑھے تیرہ کروڑ کے قریب سمز کام کررہی تھیں، جن میں سے ساڑھے تین کروڑ سمیں گزشتہ ایک سال میں بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے جاری کی گئیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment