Print this page

وزیر داخلہ نے تمام غلط فہمیاں دور کردیں

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں کو اپنے اور وزیراعظم کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے رابطہ، وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو پارٹی کے ساتھ وفادار رہنے اور وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کا پارٹی قائدین سے اختلاف اصولی بنیادوں پر ہے لیکن وہ موجودہ صورتحال میں کبھی بھی پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے۔ پارٹی قائدین کے بعض فیصلوں پر ماضی میں بھی چوہدری نثار علی خان تنقید کرتے رہے ہیں جو کہ پارٹی کے مفاد میں تھا اور یہی جمہوری پارٹیوں کا خاصہ ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں بلکہ وہ راجپوت ہیں اور وفاداری نبھانا جانتے ہیں۔ اخبار کے مطابق چوہدری نثار علی خان پانامہ لیکس پر پیداشدہ صورتحال اور اپوزیشن کی تنقید پر پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایوان کے اندر اور باہر پارٹی مفادات کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ اپوزیشن چوہدری نثار علی خان سے متعلق بے بنیاد بیانات میڈیا پر جاری کررہے ہیں جس کا جواب جلد وزیرداخلہ اپنی پریس کانفرنس میں دیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں