جمعرات, 25 اپریل 2024


اسلامی معاشرے میں کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)امیر جماعت اسلامی مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف پر الزامات لگے مگر وہ جے آئی ٹی میں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ، اگر وہ ثبوت پیش کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو ان کے ترجمانوں کو چیخ چیخ کر دفاع نہ کرنا پڑتا ۔ سرکاری وکلاءبھی سوچ رہے ہیں اوپر جا کر کیا جواب دینا ہے۔نوازشریف گزشتہ روز بھی عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ میری لڑائی کرپشن کے خلاف ہے ، سب کا احتساب چاہتے ہیں اور اگر ایسا ہو گیا تو پاکستان کرپشن سے پاک ملک بن جائے گا ۔ ہمیں امید ہے عدالت سے قوم کو انصاف ملے گا .
مولانا سراج الحق نے کہا کہ ریکارڈ ٹیمپرنگ تاریخ کا منفرد واقع ہے اور سرکار خود ٹیمپرنگ کر رہی ہے ۔پاکستان میں حکمران خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں ۔آج شریف خاندان کی باری ہے۔ اسلامی معاشرے میں کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت بھی چاہتی ہے سرکاری وکلاءکے دل میں جو ہے وہ بھی انکے سامنے آجائے تاکہ ان پر الزام نہ آئے کہ بولنے نہیں دیا گیا ۔صدر مملکت نے بھی کہا تھا کہ جو ہو رہا ہے اللہ کی طر ف سے ہو رہا ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment