Print this page

گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان(ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن)، سندھ، بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ۔
فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مکران، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق تربت میں46، سبی 45، دالبندین 43، سکھر 42 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 26اور زیادہ سے زیادہ 29،اسلام آباد میں 20اور31،کراچی 27اور35،پشاور میں کم سے کم 23اورزیادہ سے زیادہ 35،کوئٹہ 20اور37،گلگت میں 20اور30جبکہ چترال میں 22اورزیادہ سے زیادہ 37ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں