جمعہ, 19 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


شامی شہر کوبانی پر قبضے کے لئے شدید جھڑپیں

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) اطلاعات کے مطابق شام کے شمالی شہر کوبانی میں کرد جنگجوؤں اور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے مابین دو دنوں کے نسبتاً پرسکون ماحول کے بعد ایک بار پھر سے شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں، ۔ واضح رہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو اس شہر اور اس علاقے پر قبضے کے لیے کئی ہفتوں سے کوشاں ہیں۔دوسری طرف امریکی فوج نے کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے کوبانی شہر کے اطراف میں اتوار اور پیر کے درمیان چھ بار فضائی حملے کیے۔تازہ لڑائی کی شرو عات اس وقت ہوئی جب ترکی نے کہا کہ وہ عراق کے کرد فوجی پیشمرگ کو سرحد عبور کرکے شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑنے کی اجازت دیں گے۔کوبانی کے شمالی علاقوں میں پیر کی رات شدید لڑائی شروع ہو گئی اور رات ہوتے ہی زبردست دھماکے شروع ہو گئے، جس کے بعد چھوٹے ہتھیاروں سے شدید گولی باری ہوتی رہی یہاں تک کہ اتحادی فوج کی جانب سے اس علاقے میں فضائی حملے شروع کر دیے گئے۔اس تازہ لڑائی کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کاکہنا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو شہر کے نواح میں کئی قدم پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔شام اور عراق کے بڑے علاقے پر دولت اسلامیہ کے تیزی سے قابض ہوجانے نے مغربی ممالک کو ہلا کر رکھ دیا اور انھیں فضائی حملے کی تحریک دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment