ھفتہ, 20 اپریل 2024


ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو دفاعی پیداوار اور جاری و مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے دفاعی پیداوار کے معیار کو سراہا اور ایچ ای ٹی کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے دفاعی مصنوعات کا معائنہ کیا جب کہ چیئرمین ایچ ای ٹی کو جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ایچ آئی ٹی ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا جب کہ ملک کی دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments11