Print this page

چوہدری نثار کی اہم پریس کانفرنس متوقع

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کمر میں تکلیف کے باعث ملتوی کی گئی پریس کانفرنس آج ہو گی۔ میڈیاذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کمر میں شدید درد کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کر دی تھی جو آج دوبارہ دوبارہ ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے چوہدری نثار کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کل شام 5 بجے پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں انہوں نے حالیہ سیاسی معاملات سمیت اپنے متعلق میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر تفصیلی بات چیت کرنی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے (ن) لیگ سے ناراضگی کے باعث عہدے سے مستعفیٰ ہونے سمیت مختلف معاملات پر بھی بات کرنی تھی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی قیادت چوہدری نثار کو منانے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے اور وزیر داخلہ کے وزیراعظم سے براہ راست رابطے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کو ٹیلی فون کیا لیکن دونوں کی بات نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی ناراضگی کی بنیادی وجہ ان سے متعلق پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں کی گئی باتیں اور ان پر وزیر اعظم کی جانب سے خاموشی اختیار کیے رکھنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ہاوس میں کچھ لوگوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو ظفر حجازی کے خلاف تحقیقات روکنی چاہیئے تھیں جب کہ جے آئی ٹی کے سربراہ پر اثر انداز نہ ہونے پر بھی وزیراعظم کے کان بھرنے کی کوشش کی گئی۔ چوہدری نثار کو اس بات کا گلہ ہے کہ وزیراعظم نے ایسے مشورے دینے والوں کو روکا کیوں نہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں