Print this page

اپنے ضمیر کو فراموش نہیں کر سکتا، وزیرداخلہ کا جواب

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر داخلہ سے پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی اختلافات میڈیا پر نہ لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی معاملات مل بیٹھ کرحل کیے ہیں، آپ پارٹی کے اہم رکن ہیں اور آپ کی پارٹی کے لیے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کے بعد سیاسی معاملات کو ایک طرف رکھ کر دانش کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میرے اختلافات اصولوں پر مبنی ہیں، میں اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پارٹی اور ملکی مفاد میں بات کرتا ہوں جب کہ اپنے ضمیر کو فراموش نہیں کر سکتا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں