Print this page

اسحاق ڈار، خواجہ آصف سمیت دیگر اہم وزراءعہدے کے لیے نااہل

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کی جانب سے یو اے ای کے اقامے ظاہرنہ کرنے پران کی نااہلی کے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائے گئے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو نااہل قراردینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ریفرنس بھجوایا ہے۔
ریفرنس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف اوراحسن اقبال نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیرون ملک ملازمت کو ظاہرنہیں کیا، اس کے علاوہ تینوں وزرا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں تںخواہ بھی ظاہر نہیں کی۔
اسپیکرکے دفتر کو بھجوائے گئے ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ اقامہ اور تنخواہ ظاہر نہ کرنے پرتینوں وزرا اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں رہے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے تحت تینوں وزراء کو تین سال سزا ہوسکتی ہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں