جمعہ, 27 مئی 2022


وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس میں اہم اعلان

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں آج شام اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں اور اس میں وہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
پریس کانفرنس سے قبل چوہدری نثار کو منانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آخری کوشش کررہے ہیں اور ان کے ساتھ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ہیں۔
پاناما لیکس کے حوالے سے چوہدری نثار کو وزیر اعظم کی حکمت عملی پر شدید تحفظات تھے۔ وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں انہوں نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد وہ وزیر اعظم کے کسی مشاورتی اجلاس میں نہیں گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ کو گزشتہ اتوار کو پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن کمر کی شدید تکلیف کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا ۔ منگل کے روز ان کی پریس کانفرنس سے کچھ ہی دیر پہلے لاہور میں خودکش حملہ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے مناسب وقت تک پریس کانفرنس ملتوی کردی تھی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انہیں منانے کی کوششیں کیں جو کہ کامیاب نہ ہوسکیں۔ جس کے بعد انہوں نے آج شام دوبارہ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں وہ متوقع طور پر کوئی بڑا اعلان کرسکتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment