Print this page

پاناما کے فیصلہ پر کل پی ٹی آئی کا یومِ تشکر

ایمز ٹی وی(اسلام آباد ) ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کل پریڈ گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ تحریک انصاف نے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر یوم تشکر کے سلسلے میں پریڈ گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے اجازت طلب کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے کی اجازت دیدی ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف کل رات 11 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی پابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی کیلئے پولیس کو پلان تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ جلسہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر یوم تشکر کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں عمران خان نے ان لوگوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جنہوں نے 21 سال پہلے ان کیساتھ سیاست کا سفر شروع کیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں