Print this page

اوگرا کا سی این جی قیمتوں میں کمی کرنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) اوگرا نے سی این جی قیمتوں میں کمی کرنے کے لئے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے۔لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر سی این جی بھروانے والے صارفین کے حال زار پر اوگرا کو رحم آہی گیا، اوگرا نے سی این جی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے۔

سمری کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان سترہ روپے تریسٹھ پیسے فی کلو کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سی این جی کی نئی قیمت اٹھاون روپے باہتر پیسے فی کلو ہوجائے گی۔سندھ اور پنجاب کے لئے سولہ روپے گیارہ پیسے فی کلو کمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد سندھ اور پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت پچپن روپے انتالیس پیسے ہوجائے گی۔اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق وزارتِ پیٹرولیم کی منظوری کے بعد ہوگا ۔اوگرا ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کو غیرقانونی قرار دیئے جانے پر سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں