Print this page

قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس، الیکٹرونک کرائم بل کی منظوری دیدی گئی

ایمز ٹی وی( اسلام آباد) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرونک کرائم بل کی منظوری دیدی گئی اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس کیپٹن ریٹائر صفدر کی ذیر صدارت ہوا ۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے الیکٹرونک کرائم کی منظوری دی ۔بل میں کے مطابق حساس نظام میں مداخلت پر سات سال قید اور ایک کروڑ کا جرمانہ ہوگا،  نفرت انگیز مواد پر پانچ سال قید اور ایک کروڑ جرمانہ ہوگا، سائبر دہشتگردی پر چودہ سال قید پانچ کروڑ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔غیر اخلاقی تصویر پر کسی کا چہرہ لگانے پرتین سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ دینا پڑے گا، معلومات تک غیر قانونی رسائی پر تین سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔غیر قانونی طور پر ڈیٹا کاپی کرنے پر چھ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں