جمعرات, 25 اپریل 2024


بھارتی افواج کی جارحیت بے قابو، دفترخارجہ کا شدیداحتجاج

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے جس پر پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کنٹرول لائن پر جاری اشتعال انگیزی پر احتجاج کیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل کنٹرول لائن پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ پاکستان نے موقف اختیارکیا کہ کنٹرول لائن پربھارتی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا واقعہ ناقابل قبول ہے، بھارتی فورسز سیز فائرمعاہدے کا احترام اور فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کریں جب کہ بھارت اپنی فورسز کو اشتعال انگیزی سے روکے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون شہید اور دوسری زخمی ہو گئی تھیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment