منگل, 27 اکتوبر 2020


ریلی کیلئے ریاستی وسائل کواپنی سیاست کا ایندھن نہ بنائیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمودنے کہا ہے ریلی کی صورت میں سفر کرنا نوازشریف کا اپنا کام ہے لیکن سابق وزیراعظم یہ قدم جمہوریت کےلئے انتہائی مہلک ثابت ہوگا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا نوازشریف جس سڑک پرجاناچاہیں انہیں پوراحق حاصل ہے لیکن وہ جی ٹی روڈ پر ریلی کیلئے سرکاری ملازمین اورریاستی وسائل کواپنی سیاست کا ایندھن نہ بنائیں،ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف جس انداز سے سیاست کریں مگر ہمارا پیسابرباد نہ کریں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ریلی کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہونگے اور اس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment