جمعرات, 01 اکتوبر 2020


جشنَ آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے چینی نائب وزیرِاعظم کا دورہ پاکستان

 

یمز ٹی وی(اسلام آباد)پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی شرکت کے لیے چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ 2 روزہ سرکاری دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ کل بروز اتوار (13 اگست کو) اسلام آباد پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وانگ یانگ، چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق چینی نائب وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریبات میں خصوصی شرکت کریں گے،

جبکہ وہ صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات بھی کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment