منگل, 19 نومبر 2019


امام کعبہ لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح کریں گے

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی جمعرات کو پاکستان آئیں گے ۔  صدر مملکت اور وزیر مذہبی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق امام کعبہ حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔وہ  لاہور میں دنیا کی ساتویں بڑی مسجد کا افتتاح کریں گے۔  شیخ خالد الغامدی لاہور میں نماز جمعہ پڑھائیں گے اور اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔امام کعبہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیرمذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات کریں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment