جمعہ, 21 فروری 2020


مسلم لیگ ن کا چوہدری نثارکی پریس کانفرنس سےنمٹنے کے لئے پلان تیار

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے ’آفٹر شاکس ‘سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ ن نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار کی آج ہونے والی پریس کانفرنس سے قبل مشاورت کیلئے نواز شریف نے 4 وزرا کو جاتی امرا طلب کرلیا ہے۔
سینیٹر پرویز رشید اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے کہ وہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کا فوری طور پر جواب دیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رائیونڈ میں مشاورتی عمل چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے کچھ دیر پہلے شروع ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment