منگل, 10 دسمبر 2024


بیگم کلثوم نواز کو کینسر کا مرض لاحق

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)مریم نواز نے والدہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تصدیق کردی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ والدہ کو گلے کا کینسر ان کی گردن کے بائیں جانب ہے جب کہ کینسر تشخیص ہونے کے بعد علاج شروع کردیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے اور قابل علاج ہے، اللہ انہیں مکمل صحت یابی عطا کرے جب کہ آپ سب کی دعاؤں کی شکرگزار ہوں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو گزشتہ روز حلق کا کینسر تشخیص ہوا جس کے علاج کی غرض سے وہ لندن میں موجود ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور ان کا علاج جلد شروع کیا جائے گا اور وہ جلد صحت یاب بھی ہو جائیں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment