جمعرات, 25 اپریل 2024


حکومت کی جانب سے عیدکی چھٹیوں کااعلان

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید قربان پر یکم ستمبر سے 4 ستمبر تک تعطیلات ہوں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ ہو گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment