Print this page

پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے بعد سے اب تک ایل این جی کے 100 جہاز یہاں آ چکے ہیں، اور یہی پاکستان کو گیس فراہم کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔
پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں ایل این جی پاکستان لانے کی سرکاری کوششیں ناکام رہیں لیکن ان کی حکومت نے یہ کردکھا یا۔ ایل این جی ٹرمینل 330 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا اور امید ہے کہ مزید ٹرمینلز بھی کم مدت میں مکمل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دو پارٹیوں نے ایل این جی لانے کیلئے بولی لگائی تھی، ایل این جی کی بولی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل ہوا اور اس کا ٹھیکہ شفاف طریقے سے دیا گیا، ٹھیکہ دینے کے 14 ماہ بعد ایل این جی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا اور اب ایل این جی ٹرمینل پاکستان کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں