Print this page

سنتِ ابراہیمی عید کے تیسرے روزبھی جاری

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)عید قرباں کے تیسرے روز بھی بعض مقامات پر سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانور قربان کئے جارہے ہیں۔
کراچی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بعض مقامات پر عید کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانور قربان کئے جارہے ہیں۔
کئی شہریوں میں اب تک گلی محلوں میں صفائی ستھرائی نہ ہوسکی، آلائشوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عید کے تیسرے روز بھی تفریحی مقامات پر شہریوں کا رش ہے اور لوگ مزے مزے کے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کر رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں