Print this page

این اے 120، ووٹنگ کے لئےبائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے 17ستمبر کو شیڈول لاہور کے اہم سیاسی حلقے این اے 120کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ اگر پولنگ کے دوران کسی بھی ووٹر کی بائیومیٹرک تصدیق کسی بھی وجہ سے نہ ہوسکی تواسے ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز کو پہلے روایتی طریقے سے ووٹ ڈالنے کا موقع دیاجائے گا اور روایتی طریقے کے بعد تصدیق کا عمل بائیو میٹرک مشین سے تجرباتی بنیاد پر کیا جائے گا۔ بائیومیٹرک مشینوں کااستعمال صر ف تجرباتی بنیادوں پر کیا جارہا ہے اس جدید طریقے کے تجربے سے ضمنی انتخاب کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاناما لیکس کیس میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز، تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد، پیپلزپارٹی کے فیصل میر اور جماعت اسلامی کے ضیاالدین انصاری سمیت کئی امیدوارو الیکشن لڑرہے ہیں۔ مذکورہ حلقے میں 3 لاکھ 21ہزار 786ووٹر ز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں