Print this page

انصار الشریعہ،اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشتگردوں کےسب سےبڑے گروہ پرپابندی عائد

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انصارالشریعہ کے سرغنہ سمیت اہم عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اب اس تنظیم پر پابندی لگانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انصار الشریعہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعدپابندی کی کارروائی شروع کردی ہے۔ انصار الشریعہ کا سرغنہ گرفتار ہے جبکہ دیگر چار مرکزی عہدیداران بھی گرفتار ہوئے ہیں، ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ کافی اہم بریک تھرو ہوئے ہیں ، کچھ عناصر کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ اسلام آباد میں آتشزدگی کے واقعہ پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوامی مرکز واقعہ پر انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر یا کوئی اور مدد نہیں مانگی ، پولیس نے نوجوانوں کو چھلانگ نہ مارنے کا کہا تھا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو سپریم کورٹ کے حکم پر باہر جانے دیا گیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں