جمعرات, 25 اپریل 2024


عمران خان کا چیئرمین نادرا کو خط، ڈائریکٹر جنرل ڈیٹا مظفر علی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے نادرا چئیرمین عثمان مبین کو لکھے گئے خط میں ڈائریکٹر جنرل مظفرعلی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔عمارن خان کی جانب سے عثمان مبین کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ این اے 122 میں ووٹروں کے انگوٹھوں کی تصدیق کرنے والے ڈائریکٹر جنرل مظفر پر عمران خان کو اعتماد نہیں انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ این اے 122 ایاز صادق کا حلقہ ہے جس کے باعث مظفر علی پر دباؤ ہے انہیں تبدیل کیا جائے ۔دوسری جانب ایاذ صدق نے اس خط کے درعمل میں کہا ہے کہ شکر ہے عمران خان نے دو سل بعد اعتراف تو کیا کہ این اے 122 میرا حلقہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا دباؤ نادرا پر نہیں بلکہ عمران خان پر ہے جو شاید عمران سے برداشت نہیں ہورہا ہے 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment