بدھ, 24 اپریل 2024


لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں روانہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی میں راجگال چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جسد خاکی کوان کے آبائی گاؤں گیل پہنچادیا گیا،22سال کے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی علاقے میں اداکی جائے گی اور انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم نے گزشتہ روزپاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment