Print this page

بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کےلیے خطرہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی کی پرزورمذمت کرتے ہیں جب کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کےلیے خطرہ ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پرکوٹلی سیکٹرمیں بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے، بھارت جان بوجھ کرمعصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، بھارت کےجارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اوربھارت کی اس اشتعال انگیزی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اوردرجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں