Print this page

اسحاق ڈار نے فرد جرم کی کارروائی کوچیلنج کردیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فرد جرم کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ،درخواست میں احتساب عدالت اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست کی ابتدائی سماعت کل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ،چیف جسٹس انورخان کاسی نے درخواست ڈویژن بنچ میں سماعت کیلئے مقرر کردی، ڈویژن بنچ میں جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے عبوری ریفرنس داخل کرایا گیا ہے اس لئے حتمی ریفرنس داخل ہونے تک ٹرائل روکا جائے ۔
واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کئے ہیں اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں