جمعہ, 19 اپریل 2024


عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد )وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز والدہ کی علالت کے باوجود عدالت میں پیش ہوئیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام عدالتوں سے مفرور ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی نمائندے عدالتوں، ملکی قوانین اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، مریم نواز والدہ کی علالت کے باوجود عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ کیپٹن (ر) صفدر پیشی کے لیے واپس آئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام عدالتوں سے مفرور ہیں اور یہ نہیں ہو سکتا کہ دو لوگوں کے لیے الگ سے قانون بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسین اور حسن نواز پاکستان کے غیر رہائش پذیر شہری ہیں اور ان کے بھی دیگر شہریوں کی طرح حقوق ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment