Print this page

اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے، شیخ رشید

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد ) عوامی مسلم لیگ کے سربرہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نواز شریف کے ساتھ ملی ہوئی ہے ۔ نئے چیئرمین نیب کو 200ارب کا پہلا ٹیسٹ کیس دوں گا۔ بیرونِ ملک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگومیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تین ملکوں کی خاک چھان کر قطر سے پندرہ سالہ معاہدے لےکر آیاہوں،کل میں قطر کے معاہدے کی کاپی بھی پیش کرنے لگا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی اٹارنی نے مہر لگائی ہے کہ مریم نواز فلیٹوں کی بینیفشری ہیں،مریم نواز نیب عدالت میں ثبوت پیش کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ انقلاب کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے،شہباز شریف صاحب انقلاب آپ کے گھروں کو آگ لگانے سے شروع ہوگا۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں شامل ہیں،آئی ایم ایف کہتا ہےاسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے ہم ان کا استقبال نہیں کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں