بدھ, 24 اپریل 2024


سیاسی جاعتوں کی رجسٹریشن کےخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے سیکڑوں غیر فعال سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیر سنجیدہ سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن 352 سیاسی جماعتوں کو ضروری تقاضے پورے کرنے کا حکم دے گا جس میں ناکام رہنے پر ان کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔
الیکشن کمیشن غیر فعال جماعتوں کو دو لاکھ روپے ان لسٹمنٹ فیس جمع کرانے کا حکم دے گا اور ان سے دو ہزار کارکنوں کی شناختی کارڈز کی فوٹو کاپی کے ہمراہ فہرست مانگی جائیگی۔ ان جماعتوں کو پارٹی آئین، اکاوئنٹس، انٹرا پارٹی الیکشن سمیت دیگر تفصیلات جمع کرانے کا نوٹس بھی جاری کیا جائیگا۔
سیاسی جماعتوں کو 30 نومبر تک تفصیلات جمع کرانے کی مہلت دی جائے گی۔ تفصیلات نہ جمع کرانے والی جماعتوں کو شوکاز نوٹس کے بعد ڈی لسٹ کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق 325 سے زائد سیاسی جماعتیں کبھی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکیں اور 352 میں سے 300 پارٹیز غیر فعال ہیں اور الیکشن ایکٹ پر پورا نہیں اترتیں۔ غیر سنجیدہ جماعتوں کے نکالنے سے الیکشن کمیشن پر بوجھ کم ہوگا اور انتخابی نشانات جاری کرنا آسان ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment