Print this page

عمران خان اپنی سابقہ بیوی کے پیچھے چھپ رہے ہیں، سعید غنی

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے عمران خان کے خطاب پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے نانا نے سندھ مدرسہ بنایا‘عمران خان کے والد کرپشن پر نکالے گئے .

خان صاحب عدالتوں کے اشتہاری ہیں ‘وہ کرپشن چھپانے کیلئے اپنی سابقہ بیوی کے پیچھے چھپ رہے ہیں ‘ عمران خان کو چاہیے کہ آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اپنے آپ سے سوال کریں کہ وہ ہیں کون؟

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی شاندار سیاسی تاریخ ہے۔ ان کے والد سندھ کے بڑے صنعت کار تھے اور ان کا کاروبار قیام پاکستان سے بھی پہلے تھا۔ آصف علی زرداری کے نانا محترم نے سندھ مدرسہ الاسلام قائم کیا جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بھی تعلیم حاصل کی جبکہ عمران خان کے والد کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سرکاری ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ سعید غنی نےعمران خان کے حوالے سے کہا کہ ایسا شخص جس سے گھر سنبھالا نہیں گیا ملک کیا سنبھالے گا‘جس نے سیتا وائٹ سے انصاف نہیں کیا عام لوگوں سے کیا انصاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکہ بند کرپٹ اور ٹھگوں کے جھرمٹ میں عمران خان سیاسی بازی گری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو اس الزام میں ڈیڑھ سال جیل میں رکھا گیا کہ ان کے اسپتال میں دہشتگردوں کا علاج ہوا تھا جبکہ عمران خان نے خود اپنی زبان سے اعتراف کیا کہ ان کے اسپتال میں عالمی دہشتگرد طالبان کا علاج ہوا تھا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ عدالتوں نے عمران نیازی کو اشتہاری قرار دیا، وہ عدالتوں میں حاضر ہونے کی بجائے دندناتے پھر رہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ جعلی خان بنی گالا کے حوالے سے اپنی سابقہ بیوی کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں