Print this page

تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے،شاہد خاقان عباسی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے تاہم گالی گلوچ نہیں سیدھی بات کریں ہم جواب دینے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں انجینیرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خدمات انجام دینے کے لیے ملک میں انجینیرز پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، مسائل حل کرنے کے لیے انجینیرز کے پاس صلاحتیں اور سوچ ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ یہ شعبہ بھی تیزی سے تبدیل ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب (ن) لیگ کو حکومت ملی پاور پلانٹس بند تھے اور ملک کو اضافی گیس کی ضرورت تھی، آج ملک کے توانائی کے مسائل حل ہو چکے ہیں، آج ملک میں اضافی گیس موجود ہے جب کہ (ن) لیگ کی حکومت نے 10 ہزار 400 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا کسی نے ڈلیور نہیں کیا، تنقید ہر آدمی کرتا لیکن تنقید سے مسائل حل نہیں ہوتے، گالی گلوچ نہیں سیدھی بات کریں ہم جواب دینے کو تیار ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں