منگل, 19 مارچ 2019


آرمی چیف کی رائل ایئر فورس سے اہم ملاقات

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)چیف آف آرمی آسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سفیر اور اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو کا دورہ کر کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آج اردن رائل ائیر فورس کے کمانڈر میجر جنرل یوسف احمد نے بھی جی ایچ کیو میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ عسکری تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر میجر جنرل یوسف احمد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment