ھفتہ, 07 دسمبر 2024


حکومتی وفد اور دھرنا قیادت کے درمیان مذاکرات کاآغاز

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)حکومتی وفد اور دھرنا قیادت کے درمیان پنجاب ہاؤس میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں دھرنے کے مسئلے کے حل کے لیے حکومتی وفد اور تحریک لبیک کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات پنجاب ہاؤس میں جاری ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کے وفد میں خواجہ سعد رفیق ، کیپٹن صفدر، راناثناء اللہ، چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب اور کمشنرشامل ہیں، جب کہ ڈاکٹر شفیق امینی ،پیراعجاز اشرفی ،عنایت الحق شاہ ،مولاناظہیر نور تحریک لبیک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت اور دھرنا قیادت کے درمیان اس سے پہلے مذاکرات کے 5 دور ناکام ہوچکے ہیں۔ دھرنے دینے والے مذہبی کارکنان قانون میں ختم نبوت سے متعلق ترمیم کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی اور وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
حکومت کا موقف ہے کہ ختم نبوت سے متعلق حلف نامے اور تمام شقوں کو بحال کردیا گیا ہے اس لیے دھرنا بلاجواز ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment