پیر, 12 اپریل 2021


میں نہیں جانتا ملک میں کون حکومت کر رہا ہے

ایمز ٹی (اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی نہیں جانتا ملک میں کون حکومت کر رہا ہے حکومت مدت نہیں عدت پوری کرر ہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ نواز شریف ملک میں نہیں رہنا چاہتے اگر انھیں ملک میں ہی رہنا ہے تو پھر اپنے دونوں بیٹوں کو بھی بلا لیں۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیمار شخص آئینی طور پر نااہل ہو جاتا ہے۔ جس دن اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ تفتیشی حکام کے ہتھے چڑھے تو سسلین مافیا بھول جائیں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment