Print this page

تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کےخلاف فیصلے کی تاریخ کااعلان

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے 5 دسمبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست یوسف علی نے دائر کر رکھی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات کالعدم قرار دیکر نئے الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے آج درخواست پر فیصلہ سنانا تھا تاہم آج سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ معاملے کی سماعت الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بنچ نے کی تھی جو آج مکمل نہیں، الیکشن کمیشن کے دو ارکان آج دستیاب نہیں، 5 دسمبر کو درخواست پر فیصلہ سنایا جائےگا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ ہیں، فیصلہ حق میں نہ آیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ درخواست گزار یوسف علی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی بن چکی ہے، ہم پارٹی میں جمہوریت چاہتے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں