Print this page

مریم نواز‘ مریم اورنگزیب اورحمز ہ کوا یگزیکٹو کمیٹی میں شامل کرلیاگیا

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز،شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، عرفان صدیقی کو پہلی بار مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ(سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی) میں شامل کرلیاگیا۔ نہال ہاشمی کو مجلس عاملہ سے نکال دیاگیا۔حکمران جماعت کی27رکنی مرکزی مجلس عاملہ اور 109رکنی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیاگیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے مرکزی مجلس عاملہ اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کیلئے باقاعدہ ناموں کی منظوری دیدی۔ترجمان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی27 رکنی مرکزی مجلس عاملہ میں راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف، چوہدری نثار، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال، سعد رفیق،سردارثناءاللہ زہری،راجہ فاروق حیدر،حافظ حفیظ الرحمان،برجیس طاہر،پرویز رشید،سردار مہتاب،بیگم عشرت اشرف،مشاہد اللہ خان،امیر مقام، بابو سرفراز خان جتوئی، اسد خان جونیجو، عرفان صدیقی،رانا ثنائاللہ، چوہدری شیر علی،حمزہ شہبازشریف، مریم نواز، ڈاکٹر آصف کرمانی، مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق سنٹرل ورکنگ کمیٹی میں 109 ارکان شامل ہیں جن کا تعلق چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ہے۔راجہ ظفرالحق سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے ،راجہ ظفرالحق سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین جبکہ سردار ایاز صادق ایگزیکٹو کمیٹی ممبرپنجاب ،محمد شہباز شریف صدر پنجاب، راجہ اشفاق سرور جنرل سیکرٹری پنجاب، احسن اقبال ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب،مشاہد اللہ خان انفارمیشن سیکرٹری پنجاب،سردار ثنا اللہ زہری صدر بلوچستان،سردار یعقوب خان ناصر سینئر نائب صدربلوچستان ، نصیب اللہ بازئی جنرل سیکرٹری بلوچستان، انجینئر امیر مقام صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا،پیر صابر شاہ ایس وی پی کے پی کے ،اقبال ظفر جھگڑا سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا،بابو سرفراز جتوئی صدر سندھ،سلیم ضیا نائب صدر سندھ،شاہ محمد شاہ جنرل سیکرٹری سندھ، راجہ فاروق حیدر صدر آزاد جموں و کشمیر، شاہ غلام قادر جنرل سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر،حافظ حفیظ الرحمان صدر گلگت بلتستان، طارق فضل چوہدری صدر اسلام آباد ، نوابزادہ چنگیز مری سینئر نائب صدر بلوچستان، صلاح الدین ترمذی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا، عبدالقادر بلوچ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل بلوچستان، پرویز رشید سیکرٹری فنانس پنجاب، چوہدری نثار علی خان ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، غلام دستگیر خان ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، محمد اسحاق ڈارایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، خواجہ محمد آصف ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، محمد جعفر اقبال ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، شاہد خاقان عباسی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، رانا ثنا اللہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، چوہدری شیر علی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب،شیخ آفتاب احمد ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب،رانا تنویر حسین ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب،خواجہ سعد رفیق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب،بیگم اشرف ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب،بیگم نجمہ حمید ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب،بیگم ذکیہ شاہنواز ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب،حنیف عباسی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، صدیق الفاروق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، محمد پرویز ملک ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، طارق فاطمی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، سردار مہتاب احمد خان ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خیبرپختونخوا، سرانجام زمیندار ایس وی پی خیبرپختونخوا ،مرتضیٰ جاوید عباسی جنرل سیکرٹری کے پی کے ، ایاز خان سواتی ایگزیکٹو کمیٹی ممبربلوچستان، سعد الخان ناصرایگزیکٹو کمیٹی ممبربلوچستان، بیگم نزہت عامر صدرویمن ونگ پنجاب،کیپٹن(ر) محمد صفدر صدر یوتھ ونگ خیبرپختونخوا، چوہدری نصیر احمد بھٹہ صدر لائرز ونگ پنجاب، ڈاکٹر درشن لال صدر اقلیتی ونگ سندھ، کامران مائیکل جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ سندھ، چوہدری تنویر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، زہرا ودود فاطمی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اسلام آباد، میاں محمد عبدالتارڑ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، ظفر اللہ ڈھانڈلہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، میاں جاوید لطیف ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، میاں عبدالمنان ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، بلیغ الرحمان ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، پیر عمران شاہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، عرفان ڈا ہا ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، ملک رفیق رجوانہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، آصف کرمانی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، مریم نواز شریف ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، حمزہ شہباز شریف ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، فاروق خان ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، جنید انور ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، چوہدری طارق فاروق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر آزاد جموں و کشمیر، شاہنواز رانجھا ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، ملک ندیم کامران ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، محمود بشیر ورک ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، عثمان ابراہیم ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، برجیس طاہر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، رانا حیات ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، ارشد لغاری ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، طاہرہ اورنگزیب ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، مریم اورنگزیب ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، طلال چوہدری ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، دانیال عزیز ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، کرنل (ر) مبشر جاوید ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، میر غضنفر علی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر گلگت بلتستان، سردار عبدالخالق واسی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر آزاد جموں و کشمیر، عباس خان آفریدی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر خیبرپختونخوا، راحیلہ مگسی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر سندھ، محمد زبیر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر سندھ، شام سندر ایڈوانی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر سندھ، خیل داس کوہستانی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر سندھ، راحیلہ درانی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر بلوچستان، داور محمد ناصر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر بلوچستان ،یونس بلوچ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر بلوچستان، کرن حیدر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر بلوچستان، امیر افضل خان مندوخیل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر بلوچستان، محمد احمد خان ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، محمود الحسن ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، شیخ انصر عزیز ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، صاحبزادہ شبیر حسن انصاری ایگزیکٹو کمیٹی ممبر سندھ، جمال شاہ کاکڑایگزیکٹو کمیٹی ممبر بلوچستان، زاہد حامد ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، رانا محمد اقبال خان ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، میاں فاروق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، افتخار الحسن شاہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، اسد جونیجو ایگزیکٹو کمیٹی ممبر سندھ، نیلسن اعظم ایگزیکٹو کمیٹی ممبر پنجاب، خواجہ قطب الدین ایگزیکٹو کمیٹی ممبرسندھ، سید ظفر علی شاہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبرسندھ، سورتھ تھیبوایگزیکٹو کمیٹی ممبرسندھ، ہمایوں خان ایگزیکٹو کمیٹی ممبرسندھ ، شافی جموت ایگزیکٹو کمیٹی ممبرسندھ اوراسلم ابڑو ایگزیکٹو کمیٹی ممبرسندھ مقرر کئے گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں