ھفتہ, 20 اپریل 2024


اسپیکر ایاز صادق نے اسمبلیوں کے مستقبل کے بارے میں اندر کی خبرلیک کر دی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو خطرے کی بو اسلام آباد کی فضاؤں سے محسوس کی تاہم اس کو ٹالنے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔
اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے صحافی نے سوال کیا کہ انہیں پارلیمنٹ کو خطرے کی بو کہاں سے محسوس ہوئی، تو اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے خطرے کی بو اسلام آباد کی فضاؤں سے محسوس کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کے حوالے سے بیان دینے کے بعد ذہن سے بڑا بوجھ اتر گیا، خطرے کو ٹالنے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی،انشاء اللہ خطرہ ٹل جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں۔ جس کے جواب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی کہا کہ حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن اسپیکر ایاز صادق نے اسمبلیوں کے مستقبل کے بارے میں اندر کی خبر دی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment