جمعہ, 19 اپریل 2024


الیکشن کمیشن نے NA154 کے لئے نئے ممبر کی تلاش شروع کردی

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد این اے 154 لودھراںمیں ضمنی انتخاب کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین این اے 154 لودھراں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، سپریم کورٹ سے نااہلی کے باعث ان کی نشست خالی ہو گئی ہے جس پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اورالیکشن کمشنر پنجاب سے ڈی آر او، اورریٹرننگ اسسٹنٹ آفیسروں کے نام مانگ لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ2روز تک لودھراں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا،لودھراں میں ضمنی انتخاب فروری کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہونے کاامکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment