بدھ, 24 اپریل 2024


پاک بحریہ کا "حربہ" کامیاب

 

ایمزٹی وی(کراچی)پاک بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ فائر کیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی بھی موجود تھےجنہوں نےپی این ایس عالمگیر سے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہاربھی کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے مکمل طور پر پاکستانی انجینئرزنے تیار کیا ہے۔کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔
اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے،پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment