جمعرات, 04 مارچ 2021


کپتان کی تیسری شادی۔۔۔ ہمارے دین میں 4 شادیاں جائزہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنماؤں نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید یا تصدیق کے بجائے اسے ان کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا ہے۔
میڈیا میں عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے حوالے سے شیریں مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے، اس میں کسی کو دخل دینے کی ضرورت نہیں، عمران خان کب اور کس سے شادی کریں یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اور کسی کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ کسی کی ذاتی زندگی میں میرا یا تحریک انصاف کاکوئی عمل دخل نہیں، کیا عمران خان کو اپنی شادی کے لئے ریفرنڈم کرانا چاہئے، عمران خان کی شادی سے بڑھ کر اور بھی مسائل ہیں، ہمیں ان پر توجہ دینی چاہئے۔
اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمودالرشید نے ازراہ مذاق کہا کہ ہمارے دین میں 4 شادیاں جائزہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جمائما خان اور ریحام خان سے شادی ناکامی سے دوچار ہوچکی ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی ہے کہ عمران خان نے یکم جنوری کو لاہور میں تیسری شادی کی ہے۔ عمران خان شادی سے قبل خاتون کے معتقد تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment