Print this page

طیبہ تشدد کیس، سپریم کورٹ نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے طیبہ تشدد کیس کا ٹرائل 15 فروری تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کم عمر گھریلو ملازمہ طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے جج راجہ خرم کی طیبہ کے والدین کے ساتھ صلح کی درخواست خارج کردی جبکہ مقدمہ میں پراسیکیوٹر کی کارکردگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے سوال کیا کہ کتنے دنوں میں ٹرائل مکمل ہوگا؟۔
ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فروری کے اختتام تک ٹرائل مکمل کرلیا جائے گا اس لیے مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کی مزید مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ٹرائل 15 فروری تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں