جمعہ, 06 دسمبر 2019


اج ڈی خواجہ آئی جی سندھ نہیں رہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے موجودہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ پولیس سروس کے 22 گریڈ کے افسر سردار عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں سندھ حکومت سے گریڈ 22 کے افسران کا پینل طلب کیا تھا اور تجاویز مانگی گئی تھیں جس پر سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کے لیے تین نام بھجوائے تھے۔
سندھ حکومت کی فہرست میں سردار عبدالمجید دستی کا نام بھی دیا گیا تھا جسے وفاقی کابینہ نے منظور کرلیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment